۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایرا میڈیکل کالج لکھنؤ

حوزہ/لکھنؤ میں کورونا انفیکشن بڑھنے کے بعد اتوار کے روز ایرا میڈیکل کالج میں ۱۶ نئے مریضوں کو بھرتی کیا گیا جس کے بعد یہاں پر مریضوں کی مجموعی تعداد ۲۶۷ ہوگئی ۔ ان میں ۱۶ بچوں کےساتھ ۱۰۰ خواتین اور ۱۵۱ مرد شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرا لکھنؤ میڈیکل کالج میں کورونا مریضوں کی تعداد اتوار کے روز مزید بڑھ گئی۔ لکھنؤ میں کورونا انفیکشن بڑھنے کے بعد اتوار کے روز ایرا میڈیکل کالج میں ۱۶ نئے مریضوں کو بھرتی کیا گیا جس کے بعد یہاں پر مریضوں کی مجموعی تعداد ۲۶۷ ہوگئی ۔ ان میں ۱۶ بچوں کےساتھ ۱۰۰ خواتین اور ۱۵۱ مرد شامل ہیں۔

ایرا میڈیکل کالج میں کورونا متاثر مریضوں کی بھرتی کا سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہا اور ۱۶ نئے مریض بھرتی کرائے گئے۔ ان میں کئی سنگین امراض میں مبتلا مریض ہیں۔ بھرتی مریضوں میں بچوں سے لیکر معمر اشخاص تک شامل ہیں۔ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایم اے فریدی نے بتایا کہ اسپتال نے خصوصی تربیت یافتہ ڈاکٹر انفیکشن والے مریضوں کی دوسری بیماریوں کی جانچ کرا رہے ہیں تاکہ کورونا کے علاوہ دیگر امراض کا بھی پتہ لگا کر علاج کیا جاسکے۔

ڈاکٹر فریدی نے بتایا کہ بہتر طبی بندوبست کو پیش نظر رکھتے ہوئے محکمہ صحت نے دوسرے اضلاع سے کے جی ایم یو و پی جی آئی سے منتقل مریضوں کو بھی یہاں بھرتی کرایا ہے۔ اسپتال میں کورونا متاثر مریضوں میں دیگر امراض کی جانچ اور اس کا علاج بھی کیا جارہا ہے۔ کئی مریضوں میں پیلیا اور دیگر بیماریوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے ۔

اسپتال کے تجربہ کار اور تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کے علاج اور کونسلنگ میں مصروف ہے۔

غور طلب ہے کہ ایرا میڈیکل کالج نے کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے لیول ۳ زمرہ کا کووڈ اسپتال بنایا ہے جس میں آئیسولیشن، آئی سی یو اور وینٹی لیٹر جیسی تمام سہولیات بھی موجود ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .